زاہد چوہدری :ٹیچنگ ہسپتالوں کے گرتے طبی معیار پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو تشویش لاحق ہوگئی ۔ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان اور ہر شعبے کے سربراہ کو مراسلہ جاری کردیا
مراسلے میں محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ ہسپتال خود احتسابی کا عمل شروع کریں ،مریضوں کو دی گئی طبی سہولتوں کو معیاری بنانے کیلئے اقدامات کریں ،کلینیکل گورننس بھی ہیڈ آف انسٹیٹیوشنز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ ہوگی ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کارکردگی جانچنے کیلئے میکانزم وضع کرے گا ،اس وقت ٹیچنگ ہسپتال بد ترین گورننس کا شکار ہیں ،مریضوں کی دیکھ بھال میں ٹیچنگ ہسپتالوں کو مثالی ہونا چاہئے ۔