ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ منصوبہ بندی نے واسا کے ترجیحی منصوبے پر سوالات اٹھادیے

محکمہ منصوبہ بندی نے واسا کے ترجیحی منصوبے پر سوالات اٹھادیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پنجاب حکومت کے محکمہ منصوبہ بندی نے واسا کے ترجیحی منصوبے پر سوالات اٹھادئیے ،، خیابان فردوسی کے سیوریج تبدیلی کے پی سی ون جمع ہونے کے بعد منظوری کی بجائے کمیٹی بنا کر اعتراضات کی بوچھاڑ کردی ۔

منصوبے کی منظوری کے بجائے کمیٹی بنا کر اعتراضات کی بوچھاڑ کردی ،واسا کو ہاوسنگ سے منظور شدہ پراجیکٹ پر بھی کمیٹی نے بلاجواز قدغن لگا دی ہے ۔ واسا نے خیابان فردوسی پر پی سی ون جمع کرایا اور منصوبے کو آئندہ سال مون سون سے قبل مکمل کرنے کے حوالے سےآگاہ بھی کیا ۔ پی اینڈ ڈی کی کمیٹی خیابان فردوسی پراجیکٹ کا آج دوسری مرتبہ جائزہ بھی لے گی ۔ پی اینڈ کمیٹی نے منصوبے کے ڈیزائن ، لاگت اور روٹ سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں ۔ واسا کی جانب سے پورے سیور کو تبدیل کرنے کے مکمل منصوبے کے بعد پھر سے وجوہات کا پوچھا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق آئے روز خیابان فردوسی پر حادثات اور مدت پوری کرجانیوالے سیور کے باووجود پی اینڈ ڈی دوبارہ وجوہات جاننے پر بصد ہے ۔ واسا اور پی اینڈ ڈی کمیٹی کے سوال جواب میں وقت کا ضیاع اور منصوبے کو التوا میں ڈالا جارہا ہے ۔ واسا نے پی اینڈ ڈی کمیٹی کے تمام سوالات کے جوابات ارسال کردیئے ہیں ۔