ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات،  علاقائی سلامتی پر گفتگو

Chief of Army Staff. COAD, GHQ Rawalpindi, Regional security
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  روس کے نائب وزیر دفاع نے راولپنڈی میں ہاکستان آرمی کے  جنرل ہیڈ کواٹر(جی ایچ کیو ) میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )  کے مطابق  ملاقات میں دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی روابط مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،  روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مخلتف سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کی،نائب وزیر دفاع روسی فیڈریشن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔