گیری کرسٹین خود معاہدہ توڑ کر گئے، محسن نقوی کی وضاحت 

29 Oct, 2024 | 10:08 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  کراچی میں صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے خوشخبری سنائی کہ  کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر کا کام 15 دسمبر تک اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا  کہ ہم نے  پاکستان ک وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ  گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا بلکہ انہوں نے معاہدہ ختم کیا۔محسن نقوی  نے کہا کہ میں کسی کھلاڑی کی سلیکشن میں دخل اندازی  نہیں کرتا اور ہم نے گیری کرسٹن سے معاہدہ نہیں توڑا بلکہ انہوں نے خود معاہدہ ختم کیا۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا کہ  عاقب جاوید کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،5 سے 7 لوگوں سے کوچنگ کے حوالے سے بات چل رہی ہے، ہمارے پاس کئی عہدے خالی ہیں ان پر بندے رکھنے ہیں۔

  محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان ٹیم میں ہوگا یا نہیں یہ سلیکشن کمیٹی بتائے گی، کسی کھلاڑی کا نہیں کہا کہ اس کو رکھیں، اس کو نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے  کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے دعا کریں۔  انشااللہ ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور بے فکر رہیں تمام ٹیمیں ٹرافی کھیلنے پاکستان آئیں گی۔

گزشتہ روز پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بورڈ نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا تھا۔

پی سی بی نے جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کیا ہے۔

مزیدخبریں