راؤ دلشاد : سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات پر صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔
وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں تاریخی کامیابی پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارک باد دی ۔صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے نومنتخب صدر روف عطا ایڈووکیٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ۔قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں. نو منتخب عہدیداران عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لیے حکومت کا ساتھ دیں.حکومت انصاف کی فوری فراہمی کے لیے نومنتخب عہدراران کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی.پنجاب حکومت وکلا کے مسائل کو حل کر رہی ہے.
بار ایسوسی ایشنز کو اسپیشل گرانٹس دی جا رہی ہیں.