بدفعلی کے 421 مقدمات درج

29 Oct, 2024 | 08:02 PM

 سٹی 42: شہر میں بدفعلی کے واقعات بڑھنے لگے،رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طور پر بدفعلی کے 421 مقدمات درج ہوئے ۔  
بدفعلی کے واقعات میں کینٹ ڈویژن 109 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن بدفعلی کے 87 واقعات کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن بدفعلی کے 69 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بدفعلی کے 65مقدمات درج ہوئے،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بدفعلی کے 57 مقدمات درج ہوئے،سول لائنز ڈویژن میں بدفعلی کے 34 واقعات رپورٹ ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بدفعلی کے واقعات درج مقدمات سے زیادہ ہیں،کئی متاثرہ خاندان بدنامی سے بچنےکیلئے قانونی چارہ جوئی نہیں کرتے۔

مزیدخبریں