سعودی عرب اور دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام ممکن ہوا، وزیراعظم

29 Oct, 2024 | 07:33 PM

ویب ڈیسک :  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور دوست ممالک کے تعاون سے معاشی استحکام ممکن ہوا ، علم پر مبنی معشیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ 

 وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا  اور ولی عہد کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا ترقی کے متلعق ویژن قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، ہم ملکر ہی مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی منصوبے شروع کیے، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے انقلاب برپا کردیا ، عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ مضنوعی ذہانت سمیت آئی ٹی کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے ، سعودی عرب اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر کامر کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز منصوبے کے ذریعے وسائل سے محروم طلبا کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں، دانش اسکولز منصوبہ ایک کامیاب پروگرام ہے ، صحت کے شعبوں میں بھی پاکستانی اداروں کی نمایاں خدمات ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ انسانی ترقی مشترکہ اقدام میں ہی پنہاں ہے ، خوشحالی کی مشترکہ منازل کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کریں گے ، مشرق وسطی میں امن کے لیے غزہ میں قتل وغارت روکنا ہوگی ۔ 

مزیدخبریں