ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے ٹاپرز کو سرپرائز مل گیا

MD CAT toppers in hot waters , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو  سرپرائز مل گیا۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے  ایم ڈی کیٹ  ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر لینے والے سٹوڈنٹس کو تحقیقات کے لئے طلب کرلیا
  ایم ڈی کیٹ میں97 فیصد نمبر لینے والے طلبا کو ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی میں طلب کیا گیا ہے،فوٹو: فائل
 ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ پاکستان میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں اور  ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے لازمی ہے۔ اس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ہی سرکاریکالجوں کی میرٹ لسٹ پر آنے کا راستہ کھلتا ہے۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبر  حاصل کرنے کے متعلقہ شعبہ کے ماہر ٹیچرز نے تقریبا! ناممکنات مین شمار کیا اور اس سارے ٹیسٹ کے متعلق طرح طرح کی قیاس آرائیاں اورر کہانیاں سامنے آئیں جن میں امتحانی پرچے آؤٹ ہونے کی کہانیاں بھی شامل تھیں۔

اب کہا جا رہا ہے کہ غیر معمولی نمبر حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے بلا لیا ہے۔  ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کراچی  غیر معمول ینمبر حاصل کرنے والے سٹوڈنتس کے ساتھ کیا چھان بین کرے گا یا آیا کہ ان کے دوبارہ ٹیسٹ لے کر ان کی علمی استعداد کا تعین کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس بارے میں ایف آئی اے کے ذرائع خاموش ہیں۔ 

ایف آئی اے کی جانب  سے ایک خاص حد سے زیادہ نمبر خاصل کرنے والے تمام سٹوڈنٹس کو نوٹس بھیجے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ  وہ یکم نومبر کو  دوپہر  12 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔

ایف آئی اے میں اس تحقیقات سے واقفیت رکھنے والے بعض ذرائع کو یقین ہے کہ کسی بھی طالب علم کے لیے ایم ڈی کیٹ کے انتہائی مشکل تصور کئے جانے والے ٹیسٹ میں اتنے زیادہ  نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں۔ شبہات ہیں کہ طلبا  پرچہ لیک ہونے میں ملوث ہیں اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر  ایف آئی اے سائبرکرائم کا کہنا ہےکہ منصفانہ عمل کے لیے طلبا کا بیان ریکارڈ کیا جائےگا۔

معلوم ہوا ہے کہ ان سٹوڈنٹس کا ایف آئی اے کے دفتر مین سادہ سا ٹیسٹ بھی لیا جا سکتا ہے۔  دستیاب شواہد  دستیاب ہوئے تب ہی  مزید کارروائی کی جائےگی۔طلب کیے گئے طلبا کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔