ویب ڈیسک : سیاحوں کے لیے اچھی خبر، خیبر پختونخوا حکومت نے ’میزبان‘ کے نام سے ہوم اسٹے ٹوارزم منصوبے کو حتمی شکل دے ۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت محکمہ سیاحت کے ہونے والے اجلاس میں ’میزبان‘ کے نام سے ہوم اسٹے ٹوارزم منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی، منصوبے کے باضابطہ اجرا کیلیے رواں سال 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ آمدن اور روزگار پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیاحتی علاقوں میں قائم ٹورسٹ فیسیلی ٹیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولتوں کیلیے 30 لاکھ تک بلا سود قرضہ دیا جائے گا، ابتدائی طور پر منصوبہ 395 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا، سیاحتی اضلاع میں 2 کمرے تعمیر یا پہلے سے قائم کمروں کی تزئین و آرائش کر سکتے ہیں۔ اپر اور لوئر چترال، اپر اور لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سوات میں ابتدائی طور پر منصوبہ شروع ہوگا، قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی جبکہ واپسی کا عمل قرضے لینے کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔