احمد منصور : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔
آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی روابط مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
سورس: آئی ایس پی آر