سٹی 42: ٹریفک پولیس کی سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں لاہور سمیت صوبہ بھرمیں دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی کی جارہی ہے ۔ رواں سال دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کو28کروڑ68لاکھ22ہزارسےزائدکےجرمانے کیے گئے ۔
دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف گزشتہ سال کی نسبت رواں سال67فیصدجرمانوں میں اضافہ ہوا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال1لاکھ76ہزارسےزائددھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ۔ دھواں چھوڑنےپر2ہزار615گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے، 2ہزارسےزائدگاڑیوں کےروٹ پرمٹ معطل کیےگئے،184دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی، 50ہزار820سےزائدگاڑیوں کودھواں چھوڑنےپربندکیاگیا،
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ رواں سال کےآغازسےہی دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،صوبہ بھرمیں سموگی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئےٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،