سٹی42: وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی کے ساتھ پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد میں جلوسوں سے غائب ہونے اور گھنٹوں بعد نمودار ہونے کو "معافی تلافی" کا شاخسانہ قرار دے دیا۔
اپنے ایک غیر معمولی بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے، گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پنجاب کو خیر باد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا "پس پردہ داستان" کی نشاندہی ہے، خواجہ آصف جو عام طور پر شبہ کی بنیاد پر ہوا میں تیر نہیں چلاتے، انہوں نے بشریٰ بی بی کی رہائی اور علی امین گنڈاپور کے ساتھ غیر معمولی رعایتی سلوک کو باہم جوڑتے ہوئے کہا، "یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی خبر دیتی ہیں۔"
وزیر دفاع نے کہا، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو "بنا" رہے ہیں