ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے نجی اسکولوں میں وصول کی جانے والی اضافی فیسوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا ۔
ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کی جانب سے حال ہی میں نجی اسکولوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے واضع طور پر کہا گیا ہے کہ داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی تصور کی جائیں گی، کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اضافی فیس لے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی، والدین کو اسکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ نجی اسکولوں میں بچوں کے والدین سے داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ دیگر اضافی فیسیں وصول کی جاتی ہیں، ان اسکولوں میں بچوں کو مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔