وزیراعظم شہباز شریف کی 101ویں یوم جمہوریہ پر ترکیہ کی عوام اور حکومت کو مبارکباد

29 Oct, 2024 | 06:25 PM

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ترکیہ کے 101ویں یوم جمہوریہ پر ترکیہ کی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی گئی ۔ 

وزیراعظم نے ترکیہ کے عوام اور حکومت کے لئے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی ہے ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پر محیط لازوال دوستی کا رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مضبوط تر ہو رہا ہے ۔ 

مزیدخبریں