ایران اپنے فوجی بجٹ کے لئے مختص موجودہ رقم میں 200 فیصد اضافہ کرنے کا امنصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ بات الجزیرہ نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔
ایران کے ڈیفینس اخراجات کے لئے مختص رقوم دوگنا کرنے کا فیصل ہاس وقت سامنے آیا ہے جب اسرئیل کی جانب سے ہفتے کی صبح منہ اندھیرے ایران مین بیس فوجی تنصیبات کو بمباری سے بری طرح نقصان پہنچانے کی خبریں سامنے آئیں۔ اسرائیل کے حکام کی جانب سے اعلی ترین سطح پر بتایا گیا کہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایران کے میزائل بنانے کے دو کارخانے اور دیگر تنصیبات بری طرح متاثر ہو ئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ایران نے تہران میں اپنی پارلیمنٹ سے ڈیفینس کے اخراجات موجودہ سطح سے تین گنا کر دینے کی تجویز اسرائیلی حملوں سے پہلے ہی دے رکھی ہے یا یہ تجویز ہفتہ کے حملوں کے بعد پیش کی گئی ہے۔
منگل کے روز الزجیرہ نیوز مین شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفاعی اخراجات کو بڑھانے کے لئے ایرن کی پارلیمنٹ کی منظوری کی ضرورت ہے۔
ایران اپنے فوجی بجٹ کو تین گنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے درمیان حریف اسرائیل کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے۔
تہران میں حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے منگل کے روز کہا کہ منصوبہ بند دفاعی بجٹ میں اضافہ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تجویز کا حصہ ہے۔ مہاجرانی نے تصدیق کی کہ "ملک کے دفاعی بجٹ میں 200 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ مانگا گیا ہے،"
مجوزہ بجٹ پر بحث کی جائے گی، قانون سازوں کی جانب سے اسے مارچ 2025 میں حتمی شکل دیئے جانے کی توقع ہے۔ ایران کے حوالے سے 2021 میں بھی یہ خبریں آئی تھیں کہ اس نے 2022 کے بجٹ میں پادارانِ انقلاب کے لئے رکھی جانے والی رقم دو گنا کر دی تھی۔ پاسدارانِ انقلاب نہ صرف ایران کے اندر سٹریٹیجک نوعیت کے ہتھیار بنانے میں مصروف ہے بلکہ ایران کی یہ فورس خاص طور سے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک، شام، لبنان، عراق اور یمن میں بھی بھاری اخراجات کے ساتھ بڑے آپریشنز کر رہی ہے۔
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) تھنک ٹینک کے مطابق، 2023 میں ایران کے فوجی اخراجات تقریباً 10.3 بلین ڈالر تھے۔