سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطاق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.68 روپے سے بڑھ کر 277.74 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 278.66 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 پیسے کمی سے 300.55 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 75.91 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 34 پیسے اضافے سے 361.16 روپے، سعودی ریال 7 پیسے اضافے سے 74.17 روپے پر آگیا۔