ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلودگی کی بڑھتی صورتحال، اسکول بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر

آلودگی کی بڑھتی صورتحال، اسکول بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  لاہور میں آلودگی کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے باعث ہوزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ 

 اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے، جس کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے۔

 وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آلودگی کی صورتحال کا کشیدہ ہوتی جا رہی ہے، فی الحال بچوں کی اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے، اگر بچوں کی صحت زیادہ خراب ہوئی ہو اسکول بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔