عرفان ملک :کاہنہ میں پولیو ٹیم اور سیکیورٹی پر مامور پولیس جوان پر تشدد کیا گیا ۔
کاہنہ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر تشدد ہو گیا۔محمد بلال اور شمیم اخترپر تشدد کیا گیا ۔دونوں وارڈ نمبر 8 میں پولیو قطرے پلارہے تھے،پولیو ٹیم نے مون نامی شخص کے گھر کا دروازے پر گھنٹی دی،شہری نے باہر آتے ہی پولیو ٹیم کو گالیاں دینا شروع کر دیں،ملزم کے دیگر ساتھیوں نے پولیو ورکر بلال اور شمیم کے کپڑے پھاڑ دیئےاور زدو کوب کیا
متاثرہ پولیو ورکرز نے کاہنہ پولیس کو واقعے بارے آگاہ کر دیا،
ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال نے پولیو ٹیم اور اہلکار پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی اور فوری کارروائی کاحکم دیا ۔ایس ایس پی آپریشنز تصوراقبال نےپولیس جوان اور پولیو ٹیم سے رابطہ کیا ۔ پولیو ٹیم کی حفاظت خاطر تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کو شاباش دی گئی ۔
ایس ایس پی آپریشنز نے پولیو مہم میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکر اورپولیس اہلکار ہمارے ہیرو ہیں، انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کےلیے لاہور پولیس کے 1976 جوان فیلڈ میں ہیں، ہمارے بچے ہمارا مستقبل، پولیو خاتمہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،