90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا انتہائی خوش آئند ہے، عمارہ اطہر

29 Oct, 2024 | 04:48 PM

سٹی 42: پنجاب حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری ہے ۔سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر، ایس پی سٹی منیر ہاشمی نےشہریوں میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجریز میں واضح کمی آئی، موٹرسائیکل حادثات میں سر پر شدید چوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے،ہمارا مقصد آپ کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، ٹریفک پولیس شب و روز آپکی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے، رواں سال 5 لاکھ 22 ہزار بغیر ہیلمٹ چالان کئے گئے، 
شہر بھر میں 90 فیصد شہریوں کا ہیلمٹ پہننا انتہائی خوش آئند ہے، چالان کامقصدریونیواکھٹاکرنانہیں، بلکہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، 
سی ٹی او لاہور نے شاہدرہ، لاری اڈا، راوی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈکس پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا

مزیدخبریں