ملتان؛ بچے حمدان کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو عدالت نے بڑی سزا سنادی

29 Oct, 2024 | 04:47 PM

عمران مہر : انسداد دہشت گردی کی عدالت ملتان نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 11 سالہ بچے حمدان کو  اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو 2 مرتبہ عمرقید کی سزا سنا دی۔ 

 انسداد دہشت گردی عدالت ملتان کے جج ذوالفقار علی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم دلبر کو سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم کو 20 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بھی ضبط کی جائیں۔ 

واضح رہے کہ ملزم دلبر کے خلاف رواں سال مئی میں تھانہ مخدوم رشید میں اغواء و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے 11 سالہ بچے حمدان کو تاوان کے لئے اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔

مزیدخبریں