ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیئے: شبلی فراز

سابق چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیئے: شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیئے۔

 سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے، کے پی سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی مکمل نہیں، الیکشن کمیشن مخصوص نشست پر فریق بن گیا، اس نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

  شبلی فراز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جائز نہیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں مکمل نہیں، یہ آئینِ پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ ایوان مکمل کرنے کے لیے خیبر پختون خوا سے سینیٹ الیکشن کرائیں۔

  اس ملک میں نہ آئین، نہ سپریم کورٹ کی وقعت ہے، بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی غیر متعلقہ ہوتے تو لوگ اس پر بات نہیں کرتے، ملک میں بانی  پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی

  سرگرمی نہیں، انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیئے۔