کومل اسلم:لاہور سفاری زو میں سفید شیرنی کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعدسفید شیروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ ، ننھا بچہ ماں باپ کی سرپرستی میں سفاری زو کی رنگینیوں کو انجوائے کرنے میں مصروف ہے۔
لاہور سفاری زو میں شیروں کی کامیاب بریڈنگ کا عمل جاری ہے، سفاری زو میں سفید شیرنی نے ننھے بچے کو جنم دے دیا جس کے بعد شیروں کی تعداد 21 سے بڑھ کر22 ہو گئی شیروں میں چار نر ، گیارہ مادی اور سات بچے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ مادی بیک وقت ایک سے لے کر چھ بچوں کو جنم دے سکتی ہے، بڑی عمر کے شیر کو آٹھ سے دس کلو گوشت کھلایا جاتا ہے بچے کو دو سے تین کلو روزانہ کی بنیاد پر گوشت کھلایا جاتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک تنویر احمد جنجوعہ کے مطابق نئے بچے کی ابھی انتظامیہ کی جانب سے نگہداشت کی جارہی ہے۔