شاہدسپرا:لیسکو نے لاکھوں روپے کی عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کر دی,میکلورڈ روڈ ڈویژن میں ایف بی آر کے دفتر کی بجلی کاٹ دی گئی.
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر کے دفتر کا کنکشن تیس لاکھ کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیا گیا،لیسکو نے آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کی بجلی بھی منقطع کر دی۔
ایکسیئن شاہ زیب بھٹو کا کہناتھا کہ آئی جی جیل خانہ جات دفتر کے ذمہ پچاس لاکھ روپے کے بل واجب الادا ہیں،ریکوری مہم کے دوران بجلی منقطع کی، بلوں کی ادائیگی پر کنکشن بحال ہوں گے۔