شہری کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ کرانا کرائم یونٹ کے افسر کو مہنگا پڑ گیا

29 Oct, 2024 | 02:50 PM

عابد چودھری:شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرانا آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسر کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کےمطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے سب انسپکٹر شکیل بٹ کی مدعیت میں درج مقدمہ دوسرے دن ہی خارج کر دیا گیا،حقائق سامنے آنے پر انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمہ خارج کیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے سب انسپکٹر شکیل بٹ کی سخت سرزنش کر دی،شکیل بٹ کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی۔
سب انسپکٹر شکیل بٹ نے شہری عنایت الرحمٰن کو ایک معاملے میں غیر قانونی حراست میں لیا،شکیل بٹ نے اپنی مدعیت میں تھانہ داتا دربار تھانے میں شہری عنایت کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزیدخبریں