ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار سرکار میں مداخلت، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کار سرکار میں مداخلت، ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حاشر وڑائچ)کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کردیا۔

 عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی ایڈووکیٹ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنایا,انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ اور احسن پیرزادہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی,

 ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور  ہادی علی ایڈووکیٹ کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

 خیال رہے کہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت پر آب پارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ 

 ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے درمیان کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیکورٹی رسک پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا گیا۔