ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول سے لاہور کی پرواز میں مسافر کا انتقال ہوگیا، ہنگامی لینڈنگ

 استنبول سے لاہور کی پرواز میں مسافر کا انتقال ہوگیا، ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمد: استنبول سے لاہور آنیوالی ترکش ایئرلائن کی پرواز کی باکو ایئرپورٹ پر میڈیکل لینڈنگ،باکوایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی،لینڈنگ سے قبل ہی مسافر انتقال کرگیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق پرواز استنبول سے لاہور کے لئے روانہ ہورہی تھی،دوران پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود میں مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی،کپتان نے آذر بائیجان کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور باکوایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی
ایئرپورٹ پر ایمبولینس،ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف طلب کرلیاگیا مگر لینڈنگ سے قبل ہی مسافر انتقال کرگیا،باکو ایئرپورٹ پر ڈاکٹروں نے مسافر کا میڈیکل چیک اپ کیاتو وہ انتقال کرچکا تھا۔
ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پرواز لاہورکے لئے روانہ ہوگئی،3گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز لاہور پہنچی۔