متعددسرکاری محکمےوادارےبجلی کےبلوں کی مدمیں اربوں کےنادہندہ نکلے

29 Oct, 2024 | 11:14 AM

شاہد ندیم سپرا:شہرمیں متعددسرکاری محکمےاورادارےبجلی کےبلوں کی مدمیں اربوں کےنادہندہ نکلے۔لیسکوکےنادہندہ ادارےوفاقی و صوبائی حکومت کےزیرانتظام ہیں۔
وزارت ریلوےلیسکوکی 51کروڑروپےکی نادہندہ ہے،سول ایوی ایشن اتھارٹی لیسکوکی 16کروڑروپے،پی ڈبلیو ڈی لیسکو کی 9 کروڑ 90لاکھ روپے،کیبنٹ سیکرٹریٹ 8 کروڑ روپے ،جیو لوجیکل سروے پاکستان  6 کروڑ روپے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج لیسکو کا 3 کروڑ 50لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن لیسکو کا 3 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے،ٹی ایم ایز لیسکو کا 6ارب روپے کا نادہندہ،واسا  3 ارب روپے،محکمہ پولیس پنجاب کا 73 کروڑ روپے،پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ 69 کروڑ روپے،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 53کروڑ روپے،ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتال لاہور 46 کروڑ روپے جبکہ ایل ڈی اے لیسکو کا 28کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔
اسی طرح میو ہسپتال لیسکو کا 27کروڑ روپے کا نادہندہ ہے،پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی 25کروڑ روپے،محکمہ جیل 25کروڑ روپے کا نادہندہ،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی23 کروڑ روپے جبکہ گنگا رام ہسپتال لیسکو کا 20 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں