فاران یامین:مستی گیٹ پولیس کا احسن اقدام، لاپتہ لڑکےعرفان کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔
ترجمان سٹی ڈویژن کے مطابق 13 سالہ عرفان والد کے ہمراہ شیخوپورہ سے خرید و فروخت کرنے کے لیے لاہور آیا،مارکیٹ پہنچنے پر لڑکا والد سے بچھڑ گیا، والد مدد کے لیے مستی گیٹ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا،ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔
مستی گیٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے لاوارث بچے کی تلاش شروع کی،بچے کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ہبومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی،بچے کو 4 گھنٹوں کی مسلسل کاوش سے تلاش کر لیا گیا،بچہ والد کے ہمراہ مارکیٹ میں دور نکلنے پر راستہ بھول گیا،بیٹے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔