کومل اسلم: لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 385 ریکارڈ کی گئی ، دنیا بھر میں لاہور پہلے نمبر آلودہ ترین قرار , سموگ نے لاہور کی جانب گھیراؤ کر لیا, ماہرین کی لاہوریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایات کردی۔
ماہرین کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 385 ریکارڈ کی گئی ،دنیا بھر میں لاہور پہلے نمبر آلودہ ترین قرارپایا گیا، عوام الناس کےہدایات جاری کی گئیں کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں،لاہویے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،تمام آوٹ ڈور ایکٹویٹی سے گریز کریں، ورزش سے قبل اے کیو آیی کی معلومات ضرور حاصل کر لیں۔
سید مراتب علی روڈ 515, یو ایس قونصلیٹ 375, ٹھوکر نیاز بیگ 370,عسکری 337, فیز 8 ڈی ایچ اے 308 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، لاہور کا موسم سرد اور خشک فضا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں میں خنکی برقرار ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔