شادی کے موقع پر تیار دلہے کو پولیس نے حراست میں لے لیا

29 Oct, 2024 | 09:26 AM

ویب ڈیسک: شادی کے موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ پابندی کے باوجود کیا جارہا ہے، ان موقعوں بااثر شخصیات حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتی نظر آتی ہیں جبکہ مڈل کلاس اور غریب لوگ قانون کے شکنجے میں آجاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ سکھر میں پیش آیا۔

تفصیلات کےمطابق سکھر میں پولیس نے دُلہے کو حراست میں لیا،بندر روڈ کے قریب بارات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی وجہ سے بے چارا دُلہا پھنس گیا، پولیس کا کہناتھا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر دُلہے کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے دُلہے کو کچھ وقت حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا،شیروانی اور ہار پہنے دُلہا کی تھانے میں بیٹھنے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


 

مزیدخبریں