دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کی شامت، سی ٹی او لاہور کے نئے احکامات

29 Oct, 2024 | 09:11 AM

فاران یامین: سموگ تدارک کریک ڈاؤن، رواں سال ساڑھے 5کروڑسےزائدجرمانے،رواں سال دھواں چھوڑنےوالی26ہزار128گاڑیوں کو5کروڑ سےزائدجرمانہ عائدکئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق کریک ڈاؤن کے لئےٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات ،مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 11 ہزار گاڑیوں کو 54 لاکھ جرمانہ کیا گیا،مشترکہ ٹیمیں ریت و مٹی نکالنےوالی جگہوں پرحفاظتی اقدامات نہ اٹھانےوالوں کےخلاف کارروائی کریں گی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ مٹی،ریت اور دیگر مائنز سائٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا، بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی،تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کریں گی۔

انسدادتجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دیا گیا،انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنےوالی 6386 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں،540انتہائی خستہ حال گاڑیوں کےفٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائےگئے۔
سکول وکالجز،بس اڈوں اورسرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2ہزار سے زائد آگاہی لیکچرز دیئے،آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز ، 5 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

مزیدخبریں