ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بانی کی کوئی شکایت آئی تو پاکستان بند کر دیں گے"

Ali Amin Gandapir, city42
کیپشن: خیبرپختونخوا کے دھمکیاں دینے اور وفاقی دارالحکومت پر فلمی طرز کے حملے کرنے کے لئے بدنام وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی وفاقی حکومت اور اس کے ساتھ پنجاب کی حکومت پر بھی الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ  بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے،جیل میں بانی تحریک انصاف کو سہولیات نہیں دی جا رہیں،کبھی بانی کے لیے بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔ جیل حکام کے اتھ خود پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل جا کر بانی کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ملاقاتیں کرنے والے پی ٹی آئی کے لیڈر باہر آ کر بتاتے ہیں کہ ان کی صحت بہترین ہے۔ آج جاری ہونے والے ویڈیو بیان مین علی امین نے دھمکی دی کہ اگر اب بانی کی شکایت آئی تو وہ پورے پاکستان کو بند  بند کر دیں گے۔علی امین گنڈاپور کی  فائل فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی نئی فلمی دھمکی میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ گلگت بلتستان سمیت پورا پاکستان بند کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ 

علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک ویڈیو کلپ کی شکل میں سامنے آنے والے کہا،  میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ تحریک انصاف کے بانی کی کوئی شکایت آئی تو ہم پورے پاکستان کو بند کر دیں گے،ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں،بہت جلد پورے پاکستان کو بند کرکے "جعلی حکومت" سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔

 خیبرپختونخوا  کے وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائض علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ، "اس حکومت نے ہماری مینڈیٹ چوری کی ہے اس کو واپس لیں گے،" گنڈاپور نے مزید کہا، "حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہیں کہ ہم پر امن نہ رہے،", امین گنڈاپور نے اپنی تقریر کا رخ اپنی پارٹی کے اختلاف کی جرات کرنے والے ارکان کی طرف پھیرتے ہوئے کہا، "ہماری جماعت میں جس نے بانی تحریک انصاف سے غداری کی ہے ایسے لوگوں کی ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں۔"