ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
راجہ پرویز اشرف نے مولانا طارق جمیل کے فرزند کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر عطا فرمائیں۔