راؤ دلشاد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مولانا طارق جمیل کا صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں۔ یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔