اگر امریکہ اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے تو ہم غزہ کے مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہیں، سراج الحق

29 Oct, 2023 | 05:37 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے تو ہم غزہ کے مسلمانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔19 نومبر کو اگلا ملین مارچ لاہور میں ہوگا۔ 

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانوں کا سمندر امریکہ کو پیغام دے رہا ہے۔ غزہ کیلئے لبیک کے نعرے فلسطینی عوام کیلئے حوصلے کا ذریعہ ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے حکمران کو کال کی۔ امریکہ کو خطرہ تھا جیسے جماعت اسلامی امریکہ کے سفارت خانے پر قبضہ کر لیگی۔ ہماری جماعت کے کارکنان پر تشدد کرکے امیر جماعت کے سینے پر لاٹھیاں  ماری گئی ہیں۔ حکمران کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں کس کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔

 سراج الحق نے کہا کہ 19 نومبر کو اگلا ملین مارچ لاہور میں ہوگا۔ جب اسرائیل کی دہشت گردی ختم نہیں ہوتی ہم اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد کی فضاوں میں غزہ کے شہداء کی خوشبو محسوس کررہا ہوں۔  ہمارے مسلمان حکمرانوں نے غزہ کیلئے کوئی فرض ادا نہیں کیا جو ان پر واجب ہے۔ جب ہم پر تشدد ہورہا تھا اسوقت ترکی کے صدر اسرائیل کیخلاف مظاہرے کی قیادت کررہے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اقرار کیا ہے فلسطین پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہوا ہے، اسرائیل کے محاصرے میں آج تک لاکھوں لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل ہسپتالوں، سکولز، سمیت ہر جگہ بمباری کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں سوال کرتا ہوں اگر آج کے دور میں حضرت علی رضی اللہ عنہ یا حضرت عمر رضی اللہ ہوتے تو انکا کیا فیصلہ ہوتا؟ وہ فیصلہ کرتے کہ غزہ کے شہداء کا ساتھ دیا جائے۔حکمرانوں کا کام غزہ کی عوام کا ساتھ دینا ہے انکو اسلحہ پہنچانا ہے۔ امت مسلمہ کے حکمران کم از کم قاہرہ میں ایک اجلاس کرتے۔ تمام مسلمانوں ممالک کا ایک فوجی اجتماع بھی ہونا چاہیے تھا۔ اگر مسلمان ممالک کیجانب سے اتحاد کا مظاہرہ ہوتا تو یہ سب کچھ نہ ہوتا، ہمارے حکمران خوف میں مبتلا ہیں بزدل ہیں،  خواتین اداکاروں نے فلسطینیوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا مگر ہمارے حکمرانوں کو دم نہیں ہے، حکمران امریکی غلامی یا اللہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ اگر حکمرانوں نے غزہ کا ساتھ نہ دیا تو ہمارے ہاتھ اور انکے گریبان ہوں گے۔ 
 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکہ نے صدام کو عید کے دن پھانسی دی۔ کیا حکمران چاہتے ہیں انکا حشر رضا شاہ پہلوی جیسا ہوجائے، یہ سب وہ لوگ تھے جو امریکہ کے اشارے پر چلتے تھے، ہمیں صلاح الدین ایوبی، محمود احمد غزنوی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے کروڑوں نوجوان غزہ جانے کیلئے تیار ہیں۔ کسی کے جھوٹے پروپیگنڈہ میں مت آنا، سب سے بڑا پروپیگنڈہ ہے کہ امریکہ ناقابل شکست ہے۔ مجاہدین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ فرض نمازوں کی قضا مسجد اقصٰی میں ادا کریں گے۔ 

سراج الحق نے آخر میں فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ 

مزیدخبریں