پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

29 Oct, 2023 | 05:06 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے وجیہہ قمر  کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔ 
وجیہہ قمر  نے کہا کہ ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور  پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں۔ ‏نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ‏تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔  
‏اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں