ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا کریک ڈاؤن، دھواں چھوڑنے والی 2 ہزارگاڑیاں بند، 7ہزار سے رائد چالان ٹکٹس جاری

 بڑا کریک ڈاؤن، دھواں چھوڑنے والی 2 ہزارگاڑیاں بند، 7ہزار سے رائد چالان ٹکٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے حکم پر سموگی وہیکلز کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن، دھواں چھوڑنے والی دو ہزارگاڑیاں بند، ساڑھے سات ہزار چالان ٹکٹس جاری کردیے گئے۔ 

 سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند ہونگیں، رواں ہفتے دوہزارسے زائد گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئیں۔ 

رواں ہفتے ساڑھے 7ہزار سے زائد سموکی وہیکلز کو دو ،  دو ہزار کے چالان ٹکٹس بھی جاری کیے گئے۔ بغیر ترپال، بغیر ڈھانپے ڈمپر، ٹرالیوں اور دیگر لوڈر گاڑیوں بھی بند کی جارہی ہیں۔ شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کو بھی چالان کئے جارہے ہیں۔ 

 مستنصر فیروز  کا کہنا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہے۔ رات کے وقت بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں، وقت سے پہلے شہر میں آنے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا۔ اب کوئی بھی ریت و مٹی والی ٹرالی بغیر ترپال سفر کرتے نظر نہ آئے۔ ریت، مٹی او دھواں والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔ مقررہ اوقات سے پہلے ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہ ہو۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی ماڈلٹاؤن کو صوئے آصل، ڈی ایس پی صدر کو ٹھوکرنیاز بیگ پر خود کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔ ڈی ایس پی شاہدرہ کو راوی پل اور ڈی ایس پی مغلپورہ کو ہربنس پورہ اور مناواں ناکہ لگانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔