ویب ڈیسک: کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ تک کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوشان ایکس 7 فیوچر سینس ڈھائی لاکھ روپے کی کمی سے 89 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی، اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے کی کمی 82 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی۔ اس کے علاوہ ایلسون لومیرے کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی کمی سے 45 لاکھ 49 ہزار روپے پر آگئی۔ ایلسون کمفرٹ ڈی سی ٹی کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے روپے کمی سے 43 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی۔
ایلسون کمفرٹ ایم ٹی کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 لاکھ کی کمی اب صارفین کو 37 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی۔ ایم 9 سرپا کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے کمی سے 21 لاکھ 79 ہزار روپے پر آگئی۔