شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

29 Oct, 2023 | 03:09 PM

ویب ڈیسک: لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 لاشیں برآمد ہوئیں۔ 
ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار ، برکی ،شمالی چھاؤنی اور اچھرہ سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد  ہوئیں۔ داتا دربار کے قریب شیش محل روڈ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ برکی میں منڈیا والا روڈ کے قریب سے 65 سالہ نامعلوم بزرگ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ چوکی گلدشت ٹاؤن میں چونگی گجر پورہ کے قریب سے 75 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ اچھرہ میں احاطہ مول چند کے قریب سے 65 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی۔ 
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔ 

مزیدخبریں