سابق امریکی صدر  ٹرمپ کی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کو دھمکی

29 Oct, 2023 | 12:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر اور ریپبلکنز کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کودھمکی دیدی۔

ریپبلکنز جیوئش اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کردیں گے۔

سابق صدر نے مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔

اجلاس کے دوران ایک اور ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں ہیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کردیں گے۔

اجلاس میں ڈی سانٹیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل زندگی اور حماس موت کو اہمیت دیتی ہے۔

مزیدخبریں