ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات ،اہم خبر آ گئی

پٹرولیم مصنوعات ،اہم خبر آ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی یکم نومبر سے سستا ہو گا اور اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

سمری وزارت پیٹرولیم اور  وزارت خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔

اب پٹرول سستا ہو گایانہیں؟ یہ ایک الگ بحث ہے لیکن رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی، دالیں، گھی، آٹا، گوشت، پھل اور سبزیاں سستی نہیں ہوئیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈالر اور پٹرول سستا ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد تک فوری کمی ہونی چاہیے۔یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد امید قائم ہوئی کہ عوام کو ریلیف ملے گا مگر بدقسمتی سے انتظامیہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں کروا سکی ،جس کے باعث عوام ابھی تک وہی مہنگی اشیا خرید رہے ہیں ۔یہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

 جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو راتوں رات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مگر قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتیں برقرار ہیں۔دوسرا جب قیمت کم ہوتی ہے تو پڑول پمپس بند ہو جاتے ہیں ۔پٹرول ملنا نایاب ہو جاتا ہے ایسے ہی جب پٹرول مہنگا ہونا ہو تو پٹرول پمپس مالکان کئی دن پہلے ہی پٹرول غائب کر دیتے ہیں۔