(ویب ڈیسک)تھانہ کاہنہ کی حدود میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں قتل ہونے والے مقتول نوجوان کی شناخت 23 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق دوران لڑائی جھگڑا فائر لگنے سے عبداللہ زخمی ہوا،زخمی عبداللہ کو اس کے دوست نے طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا،عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی،پولیس کی فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے،وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز حاصل کر لی گئی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔