ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا۔

 ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان ایسے وقت میں کیا جب اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کر دی ہے۔

 اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر کے غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔

 ایلون مسک نے غزہ کو انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اسٹار لنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ کمپنی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو سپورٹ کرے گا۔