سونے کے متوقع خریداروں کیلئے بری خبر

29 Oct, 2023 | 04:47 AM

سٹی42: سونا خریدنے کے لئے اچھے وقت کا انتظار کرنےوالوں کیلئے بُری خبر یہ ہے کہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔

 ملک میں فی تولہ سونا 2ہزار روپے اضافے سے سونا  2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2006 ڈالر فی اونس ہو گیاہے۔ 

مزیدخبریں