ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں

Winter Time in England, City42, Greenwich meantime, Pakistan Standard Time,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برطانیہ میں آج سے سمر ٹائم  ختم  اور  ونٹر ٹائم شروع  ہو جائےگا  اور  آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتہ، اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھےکردی گئیں، گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھےکرنےکا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ  اٹھانا ہے۔ گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہونے کے بعد برطانیہ کے لوگ جس وقت کل صبح سو  کر اٹھے تھے آج صبح اس سے ایک گھنٹہ بعد بیدار ہوں گے جبکہ شام کو انہیں گزرے کل کی نسبت ایک گھنٹہ تاخیر سے دفتروں سے نکلنے کا موقع ملے گا۔

 گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کے بعد آج سے برطانیہ اور  پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4  گھنٹےسے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو گیا ہے۔

   اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد سونےکا موقع  ملےگا، ونٹر ٹائم آئندہ برس 31 مارچ  تک جاری رہےگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ برطانیہ میں جلد اندھیرا چھا جانےکے سبب ٹریفک حادثات اور گھروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں۔