ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے ان دو اشتہاری دہشت گردوں کو پکڑ لیا جن کے سروں کی قیمت 5 لاکھ اور 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے دو اشتہاری ولد سبیل خان عبدالوہاب ولد نواب خان اور طارق عرف ایاز ولد سبیل خان کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔
ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے مطابق مذکورہ دہشت گرد کوہاٹ ریجن کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے اور ان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ کے پی حکومت نے دونوں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی جن میں عبدالوہاب خان کے سر کی قیمت 5 لاکھ اور طارق عرف ایاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر ہے۔