علی امین گنڈا پور کا مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل

29 Oct, 2022 | 08:27 PM

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی جاری کردہ مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علی امین کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ یہ آئیں تو سہی ہم ماریں گے، وزیرداخلہ کہتے ہیں ہم نے ڈرونز لیے ہوئے ہیں، ہم نے بھی پھر چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پرامن احتجاج پرماریں گےکیا ان کے پاس جان سے مارنے کا لائسنس ہے؟ رانا ثنا اللہ تم جیمز بانڈ نہیں عوام کے پیسے پر پلنے والے وزیر ہو، اگر ہمیں مارو گے تو کیا ہم ہار لے کر کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تم اگر حملہ کرو گے تو ہمارے جواب کیلئے بھی تیار رہو، ہم آزادی کے لیے نکلے ہیں اور آزادی لے کر رہیں گے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کی بندوقیں اور بندے لانے کی ایک شخص سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور کی آڈیو سنائی جس میں وہ ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔

مزیدخبریں