ہوشیار! محکمہ تعلیم کا اساتذہ کیخلاف بڑی کاروائی کا فیصلہ

29 Oct, 2022 | 07:17 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:  جعلی ٹوئیٹر اور فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم کے افسران کی کردار کشی کا معاملہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  جعلی ٹوئیٹر اور فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم کے افسران کی کردارکشی کا معاملہ سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹویٹر اکاونٹ رکھنے والے سکول سربراہان و اساتذہ کے کوائف مانگ لیے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہفتہ میں اساتذہ کے کوائف محکمہ تعلیم  کو بھجوائے جائیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو مختلف اکاؤنٹ  کے ذریعے افسران کی کردار کشی کی قطع اجازت نہیں دی جائیگی۔محکمانہ قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں