ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی گفتگو کی مبینہ آڈیولیک ہو گئی۔
اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ علی امین کسی نامعلوم شخص کو کال کرتے ہیں تو دوسری طرف سے نامعلوم شخص کہتا ہے جی علی خان پھرعلی امین گنڈاپور اس سے پوچھتے ہیں صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟ تونامعلوم شخص جواب دیتا ہے سر پوزیشن تو اے وَن ہے، آپ سنائیں؟۔
پی ٹی آئی رہنما پوچھتے ہیں بندوقیں کتنی ہیں؟،اس پر نامعلوم شخص جواب دیتا ہے کہ بہت ہیں، علی امین گنڈاپور پوچھتے ہیں کہ لائسنس؟ نامعلوم شخص جواب دیتے ہوئے کہاکہ لائسنس بھی بہت ہیں؟
سابق وفاقی وزیر پوچھتے ہیں کہ کتنے بندے؟ تودوسری طرف سے جواب آتا ہے کہ بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر ۔پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ ا چھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں ساتھ ہی قریب ہی کالونی میں، تونامعلوم شخص کہتا ہے جی ۔
علی امین گنڈاپور پوچھتے ہیں یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں ؟کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے، نامعلوم شخص کہتا ہے کہ ہمارے ہاں ؟
پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ بارڈر پہ۔۔ بارڈر پہ۔۔ اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر۔ ٹول پلازے کے بعد لیفٹ سائیڈ پر۔ کون سی جگہ ہے۔ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل ۔اس کے جواب میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ ٹاپ بھی ، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں بتائیں ۔
سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے ناں ، نامعلوم شخص کہتا ہے کہ ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں۔۔ میں نے پورا نقشہ بھیجاتھا آپ کو ، پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں وہ ملا ہوا ہے مجھے ، وہ ہے میرے پاس ، بس بندے اور سامان آپ تیار رکھیں وہاں پر ۔
نامعلوم شخص کہتا ہے کہ سر کوئی مسئلہ نہیں، ان شااللہ ، پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں بس پھر رابطے میں ہیں ، ان شااللہ ،اس کے جواب میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ جی سر، ان شا اللہ
????✌✅✌✅✌????
— HACKER BOY 111222 (@HackerBoy111222) October 29, 2022
????گنڈا پوری کی آڈیو لیک????#Audio_Leak ????#Hackerboy111222 pic.twitter.com/2Fk02XKtUt