میشا شفیع ہالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار

29 Oct, 2022 | 04:24 PM

ویب ڈیسک:پاکستان شوزبر انڈسٹری کی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع جلد ہی اپنی پہلی امریکی فلم میں بھارتی اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

پاکستانی نژاد امریکی عمران جے خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مستاش‘ یعنی ’مونچھیں‘ میں میشا شفیع اداکاری کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔1990 میں مسلمانوں کے حالات، امریکا میں پاکستانی خاندان کی زندگی اور والدین کے گرد  گھومتی اس فلم کی کہانی بھی عمران جے خان نے ہی لکھی ہے۔

اس فلم میں رضوان مانجی اور ان کی بیٹی ایان مانجی سمیت اتھروا ورما، الیشیا سلوراسٹون، بھارت نژاد امریکی اداکار حسن منہاج اور گلوکارہ میشا شفیع مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔فلم مستاش میں میشا شفیع مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جو ایک  13 سالہ لڑکے کی والدہ کا کردار ہے، ان کے مدمقابل رضوان مانجی ہوں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال کے آخر تک کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میشا شفیع پاکستانی فلموں سمیت بین الاقوامی منصوبوں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزیدخبریں